حیدرآباد ۔ 9 مئی (سیاست نیوز) لفٹ میں پھنس کر ایک کمسن بچہ فوت ہوگیا۔ یہ دلسوز واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ آر سی پورم میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ4 سالہ لڑکا گوردھن لفٹ میں پھنس کر فوت ہوگیا۔ بچے کا والد عمارت کا چوکیدار بتایا گیا ہے جہاں یہ خاندان رہتا تھا۔ وینکٹیشورلو پلناڈو ضلع سے روزگار کی تلاش میں رامچندراپورم منتقل ہوا تھا اور زندگی بسر کررہا تھا۔ بیوی اور دو بچوں کے ساتھ وہ ایک عمارت میں رہتا تھا اور وہاں اس عمارت کی چوکیداری کرتا تھا۔ کل رات تقریباً 7 بجے بچے کھیل رہے تھے روزانہ کے معمول کی طرح گوردھن اس کی بہن ورشیتا کے ساتھ کھیل میں مصروف تھا جو لفٹ میں پھنس گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔عH/