لندن کی سڑک پر بھٹو کے گیت پر حیدرآبادیوں کے رقص کا ویڈیو وائرل

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( ایجنسیز ) : شہر حیدرآباد نے ، جو اس کی شاندار روایات اور بہترین ذائقہ دار پکوان کے لیے مشہور ہے ، عالمی سطح پر ایک دیرپا نقش بنایا ہے ۔ حیدرآبادی خواہ دنیا میں کہیں بھی رہیں اپنے شہر سے گہرا لگاؤ اور محبت رکھتے ہیں اور اب حیدرآبادی افراد نے پھر ایک مرتبہ عالمی سطح پر کچھ کر دکھایا ہے ۔ انسٹا گرام پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں دکھا گیا کہ حیدرآبادی لوگ لندن میں ایک مصروف سڑک پر بے نظیر بھٹو کے مشہور گیت ’ دلاتیربیجا ‘ پر رقص کررہے ہیں ۔ اس ویڈیو کی شروعات ایک آدمی کے اس اعلان سے ہوتی ہے کہ ’ یہ گیت پرانے شہر کے لڑکوں کے لیے ہے ‘ اس کے بعد کا منظر ایک پر جوش منظر ہوتا ہے جس میں حیدرآبادی خوشی کے ساتھ رقص کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں ۔ یہ گیت ، جس کا حیدرآباد کے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام ہے ، شادیوں اور ایونٹس میں ایک پسندیدہ گیت ہوتا ہے اور حیدرآباد کے روایتی مرفہ کی طرح ہے ۔ اس میں بیرون ملک میں حیدرآبادیوں کے ساتھ ان کے ساتھی شہریوں کے شامل ہونے کا منظر وطن کی یاد دلاتا ہے اور فخر کا باعث ہوتا ہے ۔ انسٹاگرام کے ایک یوزر نے یوں تبصرہ کیا ’ پرانا شہر ہمیشہ ٹاپ پر ہے ‘ جب کہ ایک اور یوزر نے مزاحیہ انداز میں اعتراف کیا کہ ’ اسے ہزار مرتبہ دیکھا ہے ‘ ایک تیسرے یوزر نے کہا کہ ’ حیدرآبادی جہاں بھی جاتے ہیں محبت ڈال دیتے ہیں ‘ ۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ حیدرآبادیوں نے بیرون ملک اپنی تہذیب اور کلچر کو پیش کیا ہے ۔ گذشتہ سال ایک ویڈیو میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں حیدرآبادی مرفہ کی گونج کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا تھا جس سے سوشیل میڈیا پر اس طرح کا اثر ہوا تھا ۔۔