لندن کے میئر صادق خان نے ارکان خاندان کے ساتھ عمرہ ادا کیا

,

   

لندن کے میئر صادق خان نے ارکان خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور پھر مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے سعادت کے موقع کو ٹویٹر پر اپنے مداحوں کیساتھ شیئر بھی کیا۔عمرے سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صادق خان نے لکھا کہ سال 2022 کا اختتام مبارک ثابت ہوا ہے۔ خوشی ہے کہ میرا اور اہلخانہ کا سال 2022 کا اختتام مدینہ منورہ میں حاضری اور عمرے کی ادائیگی کی سعادت سے ہو رہا ہے۔ میئر لندن نے سال 2023 کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔