لوک سبھا میں اویسی نے دہلی کے دوارکار میں حج کی تعمیر کے متعلق نوٹس التوا ء پیش کیا

,

   

اویسی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے گھر سے 20منٹ کے فاصلے پر واقع جنتر منتر پر اتوار کے روز مخالف مسلم نعرے لگائے گئے ہیں۔


نئی دہلی۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے دہلی کے دوارکا میں حج ہاوز کی تعمیر کے مخالفت میں منعقدہ مہاپنچایت پر پیر کے روز لوک سبھا میں التواء کے نوٹس دیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ مہاپنچایت جہاں پر تقریریں کی گئی ہیں اور مسلم شہریوں کے خلاف نعرے لگائے گئے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ بزنس کے لئے حکم التوا دیں تاکہ معاملے پر بحث کی جاسکے کیونکہ پچھلے سال دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات رونماہوئے تھے۔

مذکورہ نوٹس میں اے ائی ایم ائی ایم سربراہ نے کہاکہ ”مجوزہ حج ہاوز کی تعمیر کی مخالفت میں دہلی دوارکار میں ایک ”مہاپنچایت“ کے 6اگست2021کے روزانعقاد کے معاملات پر بحث کے مقصد کی اہم ضرورت کے پیش نظر ایوان کے ایک نوٹس التواء پیش کرنے کا میں نے استفسارکیاہے۔

مہاپنچایت میں تقریریں کی گئیں اور مسلم شہریوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اتوار کے روز جنتر منتر پر نسل کشی پر مشتمل مسلم شہریوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ منتظمین اور شرکاء او رنہ ہی شرکت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی ہے۔

کیونکہ نظم ونسق پولیس او رحکومت ہند کی ذمہ داری ہے‘ چونکہ دہلی نے پچھلے سال ہی فرقہ وارنہ فسادات کا سامنا کیاہے‘ فوری عوامی عجلت کے اس معاملے پر تبادلہ خیال کے اس پر التوا ضروری ہے“۔

ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے اویسی نے مزیدالزام لگایا کہ انسان اورقانونی کاروائی کی مانگ ایک مذاق بن گئی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”ایسے حالات بن گئے ہیں اس طرح کی انصاف اور قانونی کاروائی کی مانگ بھی ایک مذاق بن گئی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”اس پر آج لوک سبھا میں بحث ہوئی‘ وزیرداخلہ کو جواب دہ بنانا چاہئے۔

اس مسلئے پر لوک سبھا کے قواعد کے مطابق میں نے نوٹس التوا ء پیش کیاہے“۔اویسی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے گھر سے 20منٹ کے فاصلے پر واقع جنتر منتر پر اتوار کے روز مخالف مسلم نعرے لگائے گئے ہیں۔

اویسی نے استفسارکیاکہ ”پچھلے سال مودی کے منسٹر نے ”گولی مارو“ کے نعرے لگائے اور اس کے فوری بعد شمال مشرقی دہلی میں مسلمانوں کی کھلے عام نسل کشی ہوئی۔ اس طرح کا ہجوم اس طرح کے اگر نعرے لگاتا ہے تو ہندوستان میں مسلمان خود کوکیسے محفوظ محسوس کریں گے؟“۔

جنتر منتر پر نعرے لگانے والے خلاف کاروائی نہ کرنے پر اے ائی ایم ائی ایم سربراہ نے دہلی پولیس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

پولیس کے بموجب ”نوآبادتی قوانین اور یونیفارم سیول کوڈ کے نفا“ پر ایک روز قبل ریالی کے دوران جنتر منتر پر بھڑکاؤ نعرے لگانے پر مشتمل ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔