نئی دہلی: لوک سبھا نے آج ‘ ون نیشن ون الیکشن ‘ بل کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کو بھیج دیا۔بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کے کل 39 اراکین ہیں، جن میں سے 27 لوک سبھا اور 12 راجیہ سبھا سے ہیں۔ یہ اراکین اس بل میں ترمیم سے متعلق تمام پہلوؤں پر گہرائی سے بحث کریں گے ۔کمیٹی میں لوک سبھا کے اراکین میں پی پی چودھری، ڈاکٹر سی ایم رمیش، محترمہ بانسوری سوراج، پروشوتم بھائی روپالا، انوراگ سنگھ ٹھاکر، وشنو دیال رام، بھرتری ہری مہتاب، ڈاکٹر سمبت پاترا، انل بلونی، وشنو دت شرما، بائیجنت پانڈا، ڈاکٹر سنجے جیسوال، پرینکا گاندھی واڈرا، منیش تیواری، سکھدیو بھگت، دھرمیندر یادو، چھوٹے لال، کلیان بنرجی، ٹی ایم سیلواگناپتی، جی ایم ہریدھ بالیوگی، انل یشونت دیسائی، سپریا سولے ، ڈاکٹر شریکانت ایکناتھ شندے ، مسز شمبھاوی، کے رادھا کرشنن، چندن چوہان اور بی بلبھنی شامل ہیں ۔کمیٹی میں راجیہ سبھا سے 12 اراکین ہیں۔