کلکتہ : لڑاکا طیارہ کالائی کنڈا ایئربیس پر فضائیہ ٹریننگ کے دوران کھڑگپور کے مقامی تھانے کے تحت مرکونیا گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ فضائیہ کے دو پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے بچ گئے ۔ لڑاکا طیارہ منگل کی سہ پہر تقریباً 3بجے مرکونیا گاؤں کے ایک دھان کے کھیت میں گرگیا۔ زوردار شور سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ کالائی کنڈا ایئربیس سے فضائیہ کے افسران چند لمحوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے موقع پر پہنچ گئے ۔ ایک مقامی باشندہ شیتل سنگھ نے کہاکہ میں دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب ایک زوردار آواز سن کر مقامی لوگ دہل گئے ۔جب قریب پہنچ کر دیکھا گیا تو لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔