لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر سعودیہ میں پاکستان کے نئے سفیر

   

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے لئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔معاصر عزیز روزنامہ “دی نیوز” کی خبر کے مطابق جنرل بلال اکبر سے قبل سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق بھی سعودی فوج سے ہے۔ وہ سعودی نیوی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔جنرل بلال سے قبل پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے سعودی عرب میں دہشت گردی کے خلاف قائم سعودی اتحاد کی سربراہی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔