حیدرآباد۔ ریاستی وزیر لیبر ملاریڈی نے اُن پر لگائے گئے لینڈ گرابنگ کے الزامات کو مسترد کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن پر عائد کردہ الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ بحیثیت وزیر وہ اُن کی مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہیں جنہوں نے ان پر الزامات لگائے ہیں۔