حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : معذورین بشمول نابینا اشخاص اور سینئیر سٹیزنس میں ان کے لیے معاون اشیاء اور ضروری سامان کی تقسیم کے لیے جی ایچ ایم سی کی جانب سے آرٹیفیشیل لمبس مینوفکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (ALIMCO ) کے تعاون و اشتراک سے منعقد کئے جارہے آئیڈنٹیفیکیشن اینڈ اسیسمنٹ کیمپس پیر کو اے ایس راؤ نگر ، کاپرا سرکل اور اپل سرکل میں رامنتا پور میں منعقد ہوئے ۔ ان کیمپس کا افتتاح مئیر گدوال وجئے لکشمی نے اے ایس راؤ نگر میں کیا ۔ یہ 7 جولائی تک جاری رہیں گے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے کارپوریشن کے 30 سرکلس میں ہر سرکل میں ایک کیمپ منعقد کرنے کے لیے حیدرآباد کے مختلف حصوں میں اس کے لیے مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔۔