ان کیمرہ اجلاسوں کو بند کریں ، ڈسپلن ، منصوبہ بند ایجنڈے کے تحت کونسل کی کارروائی چلائیں
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے بلدیات کے مئیرس ، صدور نشین اور کونسلرس کو بلدی عہدیداروں سے بحث و تکرار اور لڑائی جھگڑا کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا۔ سرکاری اجلاسوں میں بامعنی مباحث کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کا مشورہ دیا ۔ شہر حیدرآباد کے وینگل راؤ نگر میں پٹنہ پرگتی پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک غلط روایت ہے ۔ کونسل کے اجلاسوں میں وہ ماضی میں شرکت کرچکے ہیں ۔ تب بھی وہ یہ بات بول چکے ہیں اب بھی کہہ رہے ہیں عہدیداروں سے لڑائی جھگڑا کرنا ان کی توہین کرنے کو بڑا کام تصور کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کا رویہ اپنانے سے کاموں کی تکمیل ہونے کا رجحان نہیں ہوتا ہے ۔ شام میں ٹیلی ویژن پر چھا جانے کے خوش فہمی میں چند لوگ رہتے ہیں ۔ ہمیں اس کلچر کو فروغ دینا نہیں ہے ۔ اگر ہمارے لوگوں کی ہم ہی توہین کرتے ہیں تو یہ خود کو توہین اور اپنی حکومت کی توہین کرنے کے مترادف ہے ۔ کونسل کے اجلاسوں میں بامعنی بحث ہونا ہے تو ان کیمرہ اجلاسوں کا انعقاد نہ کریں کیمرے کو دیکھ کر بھڑکنے کا ایک بیاچ موجود ہوتا ہے ۔ کیمرے کے لیے اور شام میں خبروں میں آنے کے لیے اُچھل اُچھل کر باتیں کرنے والے ہوتے ہیں ۔ اس طرح کے دھندے بند ہونا ہے تو پہلے کیمروں کو بند کریں ۔ پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے اطلاعات فراہم کرنے کا میڈیا کے نمائندوں کو بتائیے ۔ چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی سوشیل میڈیا سے تشہیر کرنے پر عہدیدار بدظن ہورہے ہیں ، یہ سب ٹھیک نہیں ہے ۔ راتوں رات ترقی ہونا ممکن نہیں ہے ۔ ہمارے لوگوں کو ہم ہی برا بھلا کہنا درست نہیں ہے ۔ میونسپل کونسل کا اجلاس منصوبہ بندی ، ایجنڈے کے مطابق چلنا چاہئے ۔۔ ن