کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں حق تعلیم ایکٹ کے تحت مالی طور سے کمزور اور چھ سے 14سال کے بچے پبلک اسکولوں میں مفت تعلیم کے لئے درخواست 20جنوری 2024 سے شروع ہورہے ہیں جو 18فروری تک چلیں گے ۔ فارم آن لائن بھرے جاسکیں گے ۔حق تعلیم ایکٹ چھ سے 14 سال کے عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کے لئے بنا ہے ۔ اس ضمن میں ضلع بیسک ایجوکیشن افسر ڈاکٹر راج جیاون موریہ نے بتایا کہ ضلع میں قانون کے نفاذ کے سال سے مستحق امیدواروں کو پرائیویٹ اور بڑے اسکولوں میں تعلیم دلانے کا کام کیا جارہا ہے ۔ ابھی تک پانچ ہزار سے زیادہ طلبہ تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ اس بار فارم 20جنوری 2024 سے شروع ہورہے ہیں۔سرپرستوں کو چاہئے کہ اگر ان کا بچہ شرائط پر پورا اترتا ہے تو وہ ضروری درخواست دیں۔ درخواست کے بعد تصدیق کا عمل ہوگا جس میں مستحق پائے جانے والے بچوں کو متعلقہ اسکولوں میں داخلہ دلانے کی ذمہ داری بیسک ایجوکیشن افسر کی ہوگی۔
روہی تنگنگ اروناچل مغربی لوک سبھا حلقہ سے جنتا دل (یو) کی امیدوار
نئی دہلی: جنتا دل (یو) نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اروناچل پردیش ریاستی یونٹ کے صدر روہی تنگونگ کو پارٹی کا امیدوار بنایا ہے ۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری آفاق احمد خان نے یہ اعلان کیا۔ تنگونگ کو اروناچل مغربی لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنایا جائے گا۔پارٹی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان جے ڈی یو کے صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔