ممبئی: ہندوستانی فوج کے اعلی افسر و 2008 مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے کلیدی ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت نے منگل کو خصوصی عدالت کے روبرو ایک درخواست دائر کی ہے اور مطالبہ کیا ہیکہ جاری مقدمہ کی سماعت بند کمرہ میں کی جائے جسے عدالتی اصطلاح میں ” ان کیمرہ ٹرائل ” چلایا جائے اور میڈیا کو اسکی رپورٹ شائع کرنے سے روکا جاے ۔عدالت نے اس معاملے پر تفشیش ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ میڈیا مقدمے کی کارروائی پر بحث ومباحثہ کر رہا ہے جو کہ ممنوع ہے ۔ واضح رہے کہ 2019 میں، این آئی اے نے عدالت کے روبرو اسی طرح کی ایک درخواست دائر کی تھی جس میں مقدمے کی سماعت ان کیمرہ کرنے اور میڈیا کو رپورٹنگ سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھاعدالتی کاروایئوں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی۔ اکتوبر 2019 میں، خصوصی عدالت نے این آئی اے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا ا لیکن مقدمے کی رپورٹنگ کے دوران میڈیا پر کچھ پابندیاں عائد کر دی تھی ۔عدالت نے کہا تھا کہ میڈیا کو کیس میں گواہان کی شناخت ظاہر نہیں کرنی چاہئے ۔اور کیس میں کسی قسم کی بحث، انٹرویو یا بحث نہیں کرنی چاہئے۔