پناجی۔ اپنی ہی اولاد کو قتل کرنے کے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک درمیانی عمر کی عورت کو مبینہ طور پر اپنی دوسالہ بیٹی کا گلاگھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے‘
گوا پولیس کے ایک ترجمان نے چہارشنبہ کے روز اسبات کی جانکاری دی۔
نصف رات کو اس کے گھر میں پیش ائے ڈرامہ کے بعد بیتال باتیم کے ساوتھ گوا بیچ گاؤں سے مذکورہ ملزم عزیہ رودری گویس کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔
ابتداء میں عزیہ نے اپنے دوسالہ معصوم کے قتل کا الزام اپنی ساس پر لگائی۔ ترجمان نے کہاکہ”ہم نے عزیہ اور اس کی ساس سبستین کو ایک دوسرے کے سامنے بیٹھایا۔
کچھ دیر بعد عزیہ روپڑی اور مایوسی کے عالم میں اپنی ہی بیٹے کے قتل کا اقبال جرم کیا“۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کے مطابق نے یہ انکشاف کیاہے کہ عزیہ اور اس کے ساس گھریلو تنازعات پر مسلسل لڑائی کررہے تھے‘
وہیں عزیہ کاشوہر کچھ عرصہ سے گھر سے دور تھا کیونکہ وہ کروز کشی پر کام کرتا ہے۔ترجمان متوفی لڑکی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیاگیا ہے