اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ایک معتبر ملازمت فراہم کریں تاکہ وقار کے ساتھ وہ اپنے بچوں کے لئے روٹی مہیا کرسکیں۔
کراچی۔قوال سلیم صابری جو متوفی امجد صابری کے ساتھی ہیں ان دنوں بدترین غربت کا شکار ہیں۔کراچی میں گھر کے قریب لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم لوگوں نے2016جون کے وقت دن کے اجالے میں کار پر گولی چلاکر پاکستان کے ممتاز صوفی قوال امجد صابری کو ہلاک کردیاتھا۔
حملے کے وقت کار میں موجود مذکورہ ارٹسٹ نے میڈیا سے کہا ہے کہ امجد صابری کی موت کے بعد وہ تنگ دستی کاشکار ہوگئے ہیں اور زندگی کے گذارے کے لئے کھانے پینے کا کچھ بھی ان کے پاس نہیں ہے۔
سلیم نے کہاکہ ان کے پاس کرایہ ادا کرنے او ربچوں کی دیکھ بھا ل کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں اور کئی مرتبہ کوشش کے بعد بھی سابق حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 15لاکھ کا معاوضہ انہیں نہیں ملا ہے
انہوں نے کہاکہ ”میں بے روز گار کی زندگی گذار رہاہوں۔ ہمیں نہ بے نظیر آمدنی مدد پروگرام اور نہ عمران خان ریلیف فنڈ سے کوئی مددملی ہے“۔
جذباتی سلیم نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ایک معتبر ملازمت فراہم کریں تاکہ وقار کے ساتھ وہ اپنے بچوں کے لئے روٹی مہیا کرسکیں
۔انہوں نے مزید کہاکہ ”میں مذکورہ حکومت کے عہدیداروں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ معاوضہ کی رقم ادا کریں جس کے ذریعہ میں اپنے بچو ں کو تعلیم فراہم کرسکوں“
Qawali Protest: Saleem Sabri, an associate of Amjad Sabri, protests in front of Karachi Press Club seeking Rs1.5 million compensation that Sindh govt had announced when Amjad Sabri was killed in 2016. Saleem had sustained injuries in the attack. pic.twitter.com/6dJ6MAPYPg
— Fazil Jamili (@faziljamili) April 15, 2020