مجھے شکست ہوئی ہے مگر میں ختم نہیں ہوا ہوں : بھوسالے

   

ممبئی 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر اڈین راجے بھوسالے نے ‘ جنہیں ستارا لوک سبھا حلقہ سے حیرت انگیز شکست ہوئی ہے ‘ آج کہا کہ انہیں انتخابات میں شکست ہوئی ہے لیکن وہ ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔ بھوسالے شیواجی کے رشتہ دار ہیں۔ انہیں این سی پی لیڈر شرینواس پاٹل کے خلاف ستارا لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی ہے ۔ انہوں نے مراٹھی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج شکست ہوئی ہے لیکن میں رکا نہیں ہوں۔ میں جیت نہیں پایا لیکن میں ختم نہیں ہوا ہوں۔ بھوسالے نے اپنے ورکرس اور انہیں ووٹ دینے والے عوام سے اظہار تشکر بھی کیا ہے ۔ بھوسالے این سی پی کے ٹکٹ پر کئی مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہے ہیںتاہم انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور لوک سبھا سے استعفی دیدیا تھا جس کے بعد ضمنی انتخاب ہوا تھا تاہم انہیں توقع کے برخلاف شکست ہوئی ہے ۔