مجھے میڈم کے بجائے ستیکا سے پکارا جائےریاستی وزیر کی عوام سے اپیل

   

حیدرآباد 28۔ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر قبائلی بہبود ڈی انوسویا سیتکا نے عوام سے اپیل کی کہ انہیں میڈم سے مخاطب ہونے کی بجائے سیتکا کہہ کر بلائیں۔ عادل آباد کے جئے ناتھ منڈل میں ریاستی وزیر نے پرجا پالنا پروگرام میں انچارج وزیر کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب میںسیتکا نے کہا کہ مجھے میڈم کہہ کر مت پکاریں بلکہ سیتکا کہہ کر مخاطب ہوں۔ میڈم کہنے سے دوری پیدا ہوتی ہے جبکہ سیتکا کہنے سے میں بہن کی طرح بن جاتی ہوں اور آپ کی بیٹی کی طرح گھل مل جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ عہدے مستقل نہیں ہوتے۔ اچھے کام ہمیشہ یاد کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا اقتدار دراصل عوامی اقتدار ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت 6 ضمانتوں پر عمل آوری کریگی۔1