محبوب آباد میں میڈیکل کالج کے قیام کی اجازت:ستیہ وتی راتھوڑ

   

حیدرآباد، 30/اگست (یواین آئی)تلنگانہ کی وزیربہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راٹھور نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نیشنل میڈیکل کمیشن نے محبوب آباد ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کی اجازت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ نے کالج کی اجازت کے لیے درکار حالات، بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر، این ایم سی نے 150 سیٹوں کی منظوری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراو نے گزشتہ انتخابات کے دوران ضلع محبوب آباد میں میڈیکل کالج قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے ضلع کے عوام اور لیڈروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔