حیدرآباد 19 جولائی (پریس نوٹ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے کہاکہ وہ شہر میں جو پانی سربراہ کررہا ہے وہ پینے کے لئے محفوظ ہے اور دیگر مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گوداوری طاس میں جاریہ مانسون کے دوران غیرمعمولی بارش کے بعد پانی کی مسلسل جانچ کی جارہی ہے۔ بورڈ نے بتایا کہ ذخائر آب سے پانی حاصل کرنے کے بعد گوداوری واٹر سسٹم کے ملارم پمپ ہاؤز میں اُس کا ٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے۔ بورڈ نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی حدود کے علاوہ آؤٹر رنگ روڈ کے علاقوں اور دیگر مقامات کے لئے ٹریٹمنٹ کیا ہوا پانی ہی سربراہ کیا جارہا ہے۔اِس ضمن میں 155 313 پر کوئی شکایت ہو تو ربط کیا جاسکتا ہے۔