ٹوکیو / ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سعودی عرب اور جاپان کے تعلقات اورسعودی ، جاپانی ویڑن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں مزید اضافے پرگفتگو ہوئی۔دونوں رہنماوں کے مابین خطے میں بڑھنے والی کشیدگی اور تناو پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے حصول امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
شمالی کوریا کا دوبارہ بیلسٹک میزائل تجربہ
پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔یونہاپ کی خبر کے مطابق، جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف سٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا۔جاپانی فوج نے شمالی کوریا کی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے۔