لکھنؤ : مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح لکھنو میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 سال کے تھے۔اتر پردیش حکومت میں وزیر اور ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ’’بابو جی نہیں رہے‘‘۔بی جے پی کے سابق رہنما لال جی ٹنڈن گذشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور لکھنو کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے ۔لال جی ٹنڈن جو اترپردیش حکومت میں وزیر بھی رہے تھے۔ ان کی آخری رسومات آج شام اداکی گئی ہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور کئی ریاستوں کے چیف منسٹرس و دیگر قائدین نے آنجہانی لیڈر کو خراج پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے ٹوئیٹر پر کہا کہ لال جی ٹنڈن کو سماج کی بہتری کی خاطر ان کی انتھک کوششوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔