مرضی کے خلاف بلاوز تیار کرنے والی کمپنی کو متاثرہ معاوضہ ادا کرنے کنزیومر کمیشن کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔26۔ اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن نے ایک اہم فیصلہ میں ایک لاکھ روپئے معاوضہ کا فیصلہ سنایا ہے ۔ خاتون نے مرضی کے خلاف بلاوز تیار کرنے پر کمپنی کے خلاف کمیشن سے شکایت کی تھی ۔ کمیشن نے کمپنی کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے اور مقدمہ کے اخراجات کی ادائیگی کا بھی حکم دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شکایت گزار خاتون جس نے اپنے بھائی کی شادی کیلئے بلاوز سلانے کمپنی کو آرڈر کیا تھا ۔ اس کمپنی نے غلطی کرتے ہوئے بلاوز مرضی کے خلاف تیار کیا ۔ ذرائع کے مطابق مشیر آباد کے گاندھی نگر علاقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کمیشن میں شکایت کی تھی ۔ دراصل اس خاتون نے ایک ساڑی دی تھی جو اس کے مائیکے والوں کی طرف سے روایتی تحفہ تھا جو بھائی کی شادی کے موقع پر دیا گیا تھا ۔ شکایت گزار خاتون کیلئے یہ تحفہ نہایت ہی اہمیت کا حامل تھا ۔ خاتون نے ’’بی ڈیزائین فاریو‘‘ کمپنی کو بلاوز تیار کرنے کا آرڈر دیا تھا اور رقم بھی ادا کردی تھی ۔ سال 2025 جنوری کے اس معاملہ میں کنزیومر کمیشن نے ایک لاکھ روپئے معاوضہ اور مقدمہ کے اخراجات ادا کرنے کا فیصلہ دیا۔عK/