حیدرآباد ۔ 14 مئی (سیاست نیوز) دھان کی خریدی کے مسئلہ پر تلنگانہ اور مرکزی حکومت کے درمیان ٹھن گئی تھی۔ ٹی آر ایس نے اس مسئلہ پر گلی سے دہلی تک احتجاج کیا تھا۔ تاہم مرکز کی مودی حکومت نے اس مسئلہ پر اہم فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ سے مزید 6.5 لاکھ میٹرک ٹن فورٹیفائیڈ پیرا بوائلڈ رائیس (چاول) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات خوراک اور عوامی تقسیم امور کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتائی۔ مرکز نے تلنگانہ حکومت کو یہ چاول فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو دینے کی اطلاع دی ہے۔ مرکزی حکومت نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ میں سال 2020-21ء کے ربیع سیزن میں حاصل کرنے والی مہلت کو ریاستی حکومت کی درخواست پر مئی 2022ء تک ساتویں مرتبہ توسیع دی گئی ہے۔ن