حیدرآباد ۔ 9 مئی (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلہ و رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کے فرزند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی لڑکی کو شراب پلا کر اس کی عصمت ریزی کے سنگین الزامات کا بنڈی سنجے کے فرزند سامنا کررہے ہیں۔ لڑکی کی شکایت پر پیٹ بشیرآباد پولیس نے پاکسو کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معین آباد کے فام ہاوز کے علاوہ دیگر دو مقامات پر لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کا سنجے کے بیٹے پر لڑکی نے الزام عائد کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لڑکی نے دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی۔ بالآخر لڑکی نے کل رات پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔ پہلے تو پولیس نے لڑکی کی شکایت لینے سے انکار کردیا اور تقریباً 6 گھنٹوں کی طویل کشمکش کے بعد بالآخر پولیس نے لڑکی کی شکایت کو قبول کرلیا اور بنڈی سنجے کے بیٹے کے خلاف پاکسو کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی باضابطہ توثیق نہیں کی گئی ہے۔ع