مرکزی وزیرکھیل کرن رجیجونے باکسرنکہت زرین کے ٹویٹ پرردعمل کیا اظہار۔ کہی یہ بات

,

   

مرکزی وزیرکھیل کرن رجیجو، نے باکسرنکہت زرین کے آئندہ سال اولمپک کوالیفائرکے لیے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب سے پہلے باکسرنکہت زرین کی جانب سے باکسرمیری کام کا ٹرائل کرانے کے مطالبے پرردعمل ظاہرکیاہے۔ کرن رجیجونے کہا کہ وہ اس سلسلہ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک اورکھلاڑیوں کے مستقبل کو دیکھتےہوئے فیصلہ لینے پرزوردیں گے.

جس کے بعد باکسرنکہت زرین نے مرکزی وزیر کھیل سے اظہارتشکر کیا۔ نکہت زرین نے لکھا ہے کہ انہیں امید ہے کہ انہیں اس سلسلہ میں مناسب موقع دیا جائے گا۔

اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شوٹرابھنیوبھندرا، باکسرنکہت زرین کی حمایت میں آگے آئیں ہیں۔ابھنیوبھندرا، نے آئندہ سال اولمپک کوالیفائر کے لیے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب سے پہلے باکسرنکہت زرین کی جانب سے باکسرمیری کام کا ٹرائل کرانے کے مطالبہ کی حمایت کی ہے۔ سابق جونیئرورلڈ چیمپیئن باکسرنکہت زرین کی جانب سے ورلڈ چیمپیئن شپ کے لئے میر کام کے ٹرائل کے مطالبہ کو باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا نے مسترد کردیا۔جس کے بعد نکہت زرین نے مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجوکوایک خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اولمپک کوالیفائر کرنے والی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے انہیں مناسب مواقع دیاجائے۔

شوٹرابھنیوبھندرانے ٹویٹ کیا ، ‘میں میری کام کا بہت احترام کرتاہوں لیکن کھلاڑی کو اپنے کیریئر میں بار باراپنی قابلیت کا ثبوت دیناپڑتاہے۔ اس بات کا ثبوت کہ ہم کل کی طرح آج بھی کھیل سکتے ہیں۔ اورہمیں کل سے بہترکا ثبوت دینا پڑتاہے۔ کھیلوں میں صرف آنے والے کل کی اہمیت ہوتی ہے اور گزرے ہوئے کل کا شمار نہیں ہوتاہے۔