واشنگٹن ۔ امریکہ میں دانتوں کے ایک ڈاکٹر کا بڑا فراڈ پکڑا گیا ،جس کے باعث 100مریضوں سے اس پر مقدمہ دائر کردیا۔ ملزم اسکاٹ چارمولی اپنے مریضوں کے دانت چالاکی سے توڑ دیتا تھا۔ اس طرح اس نے لاکھوں ڈالر کمائے۔ امریکی استغاثہ کے دفتر کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر چارمولی کو 10 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔