مزارہو یا قبر؟ غیر قانونی ہے تو توڑ دیا جائے گا: امیت شاہ

   

احمد آباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل کہا کہ گجرات میں اوکھا کے قریب بیٹ دوارکھا سے فرضی مزاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیٹ دوارکا بھگوان کرشن کا مقام ہے۔ کانگریس پارٹی کی مخالفت کے باوجود بی جے پی حکومت صفائی جاری رکھے گی۔ گجرات کے کھمبھاٹ اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ فرضی مقبروں کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مزارہو یا قبرغیرقانونی ہے تو انھیں توڑ دیا جائے گا۔انہوں ریاستی حکومت کی کاروائی کی ستائش کی ۔