مظفر نگر۔ اترپردیش کانگریس میں ائے ایک بڑے جھٹکے کی وجہہ ریاست کے نائب صدر پنکج مالک اور ان کے والدہریندر مالک سابق رکن پارلیمنٹ اور پرینکا گاندھی واڈرا اڈوائزری کمیٹی کے ایک رکن نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔لالتیش پارٹی ترپاٹھی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے دوسرے نائب صدر پنکج ملک ہیں۔
پنکج ملک کو ایک سابق رکن اسمبلی بھی ہیں نہ میڈیا میں ایک مکتوب بھی جاری کیاہے کہ وہ انہوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ پر مشتمل لیٹر کانگریس کے ریاستی صدر کو روانہ کردیاہے۔
مظفر نگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سینئر کانگریس لیڈر اور سابق ایم پی ہریندر مالک نے بھی پارٹی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی دوسرے سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا انہوں نے فیصلہ نہیں لیا ہے مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذکورہ والد اور بیٹا دونوں سماج وادی پارٹی کی طرف گامزن ہیں۔
ایک ایسے وقت میں یہ تبدیلیاں منظرعام پر آرہی ہیں جب پرینکا گاندھی نے اعلان کیاہے کہ مجوزہ یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی 40فیصد خواتین کو اپنا امیدوار بنائے گی۔