میدک میں می کوسم پروگرام سے رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک ۔ ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ آ:ندہ ماہ اپریل سے 57 سال مکمل کرنے والے تمام مستحسین کو وظائف کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ اس طرح سے عنقریب میں ڈبل بیڈروم مکانات کی مستحقین میں تقسیم عمل میں آئے گی ۔ انہوں نے 16 مارچ کو منعقد کردہ پروگرام ( می کوسم ) سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر میدک اسمبلی ضلع کے مختلف منڈلوں سے آئے ہوئے افراد سے عرضیاں حاصل کرتے ہوئے پدما دیویندر ریڈی نے متعلقہ محکمہ جات کو روانہ کیا اور وہاں موجود عہدیداروں کو حوالے کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب معذورین میں ٹرائی سیکلس بھی تقسیم کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں آر ڈی او میدک مسٹر سائی رام چیرمین بلدیہ مسٹر چندراپال ، وائس چیرمین مسٹر ملیکارجن گوڑ بلدی کونسلرس و نمائندہ کونسلرس کرشنا ریڈی ، جئے راج ، آر کے سرینواس ، وسنت راج ، عارف امجد ، ایم مدھو سدن کلیانی ، درگا پرساد ، جئے لکشمی ، محمد سمیع الدین ، واگی اشوک ، صدر ٹی آر ایس ٹاون ایم گنگادھر ، دیگر قائدین مسرز لنگا ریڈی ، سریدھر یادو ، سید عمر محی الدین ، غوث قریشی ، مجیب الدین بھی شریک تھے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے بعد ازاں می کوسم صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پیش کردہ بجٹ اجلاس کامیاب رہا کے سی آر غریبوں کے مسیحا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوامی مسائل اور ترقیاتی کاموں کو لے کر کے سی آر نے سب کو خوش کردیا ۔ پدما ریڈی نے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹس کی بجائے آشا ورکرس اورمیپماں ملازمین کو سرکاری ملازمین کے مماثل تنخواہیں کی اجرائی کے اعلان کے علاوہ میدک کو میڈیکل کالج کی منظوری پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں رکن اسمبلی نے میپماں کی جانب سے قائم کردہ اربن مارٹ اور اولڈ بس اسٹیشن پر بگ باسکٹ شاپ کا افتتاح کیا ۔