مسجد ایکخانہ پرانی حویلی کے اطراف کھدوائی ‘ سڑک کی مرمت ندارد

   

حیدرآباد۔28اپریل ۔پرانی حویلی کی مصروف ترین سڑک پر موجود ایکخانہ مسجد کے اطراف کھدوائی کے بعد سڑک کی مرمت نہ کئے جانے کے نتیجہ میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور مسجد کے بالکل قریب پانی جمع ہونے سے مصلیوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں اور بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو مطلع کیا جاچکا ہے لیکن اس مسئلہ کو حل کرنے میں کوئی پیشرفت نہیں کی گئی جس سے مصلیوں و اطراف سے گذرنے والے راہگیروں کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی عوام نے منتخبہ عوامی نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کے حل پر توجہ دیں تاکہ مقامی عوام کو راحت حاصل ہوسکے۔