مغربی بنگال :بارش اور سیلاب کی وجہ سے براحال، 3 لاکھ افراد متاثر

   

کولکاتہ۔ ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال میں کئی علاقوں میں سیلاب کے واقعات کی وجہ سے تقریبا 3 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کسان اپنی فصلوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔ لاکھوں لوگ ہاوڑہ، ہگلی، مغربی مدنا پور، مشرقی مدنا پور میں بے گھر ہو گئے ہیں ۔ لوگ نقل مقامی کیلئے چھوٹی کشتیاں استعمال کر رہے ہیں ۔ کچھ علاقوں میں 10 فیٹ اونچائی تک پانی بڑھ گیا ہے۔ پانی کل سے کم ہو رہا ہے۔