مفت بجلی یوجنا،چھتو ں پر سولار لگانے کی منظوری

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں چھت پر سولر لگانے اور ایک کروڑ گھروں کے لیے ہر ماہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کے لیے کل 75,021 کروڑ روپے کی لاگت والی پی ایم ۔سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ . وزیر اعظم نے 13 فروری 2024 کو اسکیم کا آغاز کیا تھا۔رہائشی چھتوں پر شمسی توانائیکیلئے مرکزی مالی امداد یہ اسکیم 2 کلو واٹ سسٹمز کیلئیسسٹم لاگت کا 60 فیصد اور 2 سے 3 کلو واٹ صلاحیت کے درمیان سسٹمز کیلئے اضافی سسٹم لاگت کا 40 فیصد سی ایف اے فراہم کرتی ہے ۔ سی ایف اے کی حد 3 کلو واٹ ہوگی۔ موجودہ بینچ مارک قیمتوں پر اس کا مطلب ایک کلو واٹ سسٹم کے لیے 30,000 روپے ، 2 کلو واٹ سسٹمز کیلئے 60,000 روپے اور 3 کلو واٹ یا اس سے زیادہ کے سسٹمز کیلئے 78,000 روپے سبسڈی ہوگی۔گھر والے سبسڈی کے لیے نیشنل پورٹل کے ذریعہ درخواست دیں گے اور چھت پر سولر لگانے کے لیے مناسب وینڈر کا انتخاب کر سکیں گے ۔ نیشنل پورٹل گھرانوں کو ان کے فیصلہ سازی کے عمل میں مناسب نظام کے سائز، فوائد کیلکولیٹر، وینڈر کی درجہ بندی وغیرہ جیسی متعلقہ معلومات فراہم کر کے مدد کرے گا ۔گھر والے 3 کلو واٹ تک کے رہائشی آر ٹی ایس سسٹم کی تنصیب کیلئے فی الوقت تقریباً 7فیصد کے کم سود والے قرض کی مصنوعات تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ اس اسکیم کے تحت ملک کے ہر ضلع میں ایک ماڈل سولر ویلج تیار کیا جائے گا تاکہ دیہی علاقوں میں چھت پر شمسی توانائی کو اپنانے کیلئے رول ماڈل کے طور پر کام کیا جا سکے ۔ اربن لوکل باڈیز اور پنچایتی راج ادارے بھی اپنے علاقوں میں آر ٹی ایس تنصیبات کو فروغ دینے کیلئے مراعات سے مستفید ہوں گے ۔