مقدس سفر حج سے قبل رنجشیں، شکوے، شکایات دور کر لیں، دلوں کو جوڑلیں

   

عازمینِ حج کے وداعی20 ویں قافلہ سے مولانا خسرو پاشاہ، عظمت اللہ حسینی، عبید اللہ کوتوال، طاہر بن حمدان کا خطاب
حیدرآباد 19 مئی (نیوزفیرسرویس) مقدس سفرِ حج سے قبل عازمینِ حج اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں سے آپسی رنجشیں، شکوے، شکایات دور کر لیں۔ دشمنیوں کو ختم کر لیں اور دلوں کو آپس میں جوڑ لیں۔ یہی پیغامِ مقدس حج ہے۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیرِ اہتمام حج ہائوز نامپلی میںمنگل 19 مئی کو عازمینِ حج کی وداعی تقریب کے موقع پر مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین حج کمیٹی ، جناب سیدعظمت اللہ حسین صدر نشین وقف بورڈ ، جناب طاہر بن حمدان صدر نشین اردو اکیڈمی نے کیا۔ آغاز قاری محمد ابراہیم صدیقی کی قرأ ت وجناب سید غوث الدین قادری سہیل کی نعتِ شریف سے ہوا۔ مولانا خسرو پاشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عازمین حج خوش نصیب ہیں کہ آپ کو مقدس سفر نصیب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام شافعی ؒفرماتے ہیںکے وہ اپنی پیٹ کو دیواروں سے رگڑ رگڑ کر چلتے تھے اور زمین کے بیچو ںبیچ سے نہیں پر چلتے تھے۔اس لیے کہ وہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قدمِ مبارک پڑے تھے۔ وہاں پر قدم پٹرے تو گستاخی ہوگی۔ انہوں نے سعودی کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر شہ نشین پر مولاناخسرو پاشاہ ، جناب سیدعظمت اللہ حسینی ، جناب محمد عبیداللہ کوتوال ، جناب طاہر بن حمدان ، جناب محمد ایوب خاں صدرورنگل ضلع کانگریس جناب ایم اے فہیم صدرنشین فوڈ کارپوریشن جناب سید خالد سیف اللہ صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی جناب سید نظام الدین ، جناب ایس ۔کے افضل الدین سینئر کانگریس قائد جناب محمد صابرعلی ، جناب افسر یوسف زئی نائب جناب عبدالماجد جناب محمد عرفان علی صدرتلنگانہ اسٹیٹ کانگریس کمیٹی شعبہ ء اقلیت جناب محمد مجیب الدین جناب محمد لئیق ارکان حج کمیٹی جناب عثمان محمدخاں جناب عثمان الحاجری موجودتھے۔ اس موقع پر شریمتی جے۔ سنیھاجہ (آئی یف ایس ) ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدآباد نے کہا کہ مجھے اس مقد س جلسہ میں مدعو کرنے پر میں بہت خوش ہوں۔اُنہوں کہا کہ میں عازمین حج کیلئے مرکزی وزارت خارجی امور حکومت ہند سے خصوصی اجازت لیکر آج کی تاریخ تک خصوصی طورپر پاسپورٹ جاری کی ہوں۔اُنہوں نے عازمین حج کو تین اہم خصوصی مشورے دئیے۔(1) سعودی عرب میں گرمی شدت کی ہے۔عازمین حج کے صحت پر اثر پٹرسکتا ہے ۔اپنی صحت کا خاص رکھیں(2) جدہ میں انڈین حج مشن ہے وہاں ایک شکایتی آفسیرکو مقرر کیاگیا ہے۔اپ کی جو بھی شکایتںہوں ا ن سے رجوع کرسکتے ہیں۔(3) سعودی حکومت کے قوانین کی سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔اس موقع پر شریمتی جے۔ سینھاجہ (آئی ایف ایس) ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد نے عازمین حج کے 20ویں قافلہ کو ہری جھنڈ ی دکھا کر وداع کیا۔