کوالالمپور : ملائیشیا میں ایک سیاحتی کیمپ گراؤنڈ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ’دارالحکومت کوالالمپور کی حدود سے باہر واقع ایک فارم پر 17 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔‘ضلعی پولیس کے سربراہ سفیان عبداللہ نے بتایا کہ 94 ملائیشین شہری کوالالمپور سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال میں وسطی سیلنگور ریاست میں کیمپ سائٹ پر موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ’مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔