ملٹی لیول مارکیٹنگ کے دھوکہ دہی کا جال بے نقاب، دھوکہ باز گرفتار

   

حیدرآباد ۔26۔ اپریل (سیاست نیوز) چارمینار زون پولیس نے ملٹی لیول مارکیٹنگ کے ایک بڑے دھوکہ دیہی کے جال کا پردہ فاش کردیا اور ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی چارمینار زون مسٹر کرن کھرے نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار شخص کی توثیق کی اور بتایا کہ 61 سالہ ہریش کمار منگلا ساکن گروگرام بتایا گیا ہے ، کو گرفتار کرلیا ۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعہ پراڈکٹس کی فروخت کے نام پر عوام سے بھاری رقم وصول کی جارہی تھی اور انہیں دھوکہ دیا جارہا تھا ۔ رجسٹریشن کے نام پر ایجنسی کے ذریعہ 199 اور 200 روپئے کے علاوہ 249 روپئے وصول کرتے ہوئے سلو ٹریک ، میڈیم ٹریک اور فاسٹ ٹریک اور کامبو پیاکیجس کے نام پر رقم وصول کی جانے لگی تھی ۔ گھر بیٹھے کام/ گھریلو خواتین کو گھر بیٹھے آمدنی کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھانس رہے تھے ۔ اس ٹولی کے خلاف مادنا پیٹ ، رین بازار اور میر چوک میں مقدمات درج کئے گئے تھے ۔عK/