نئی دہلی: ملک کے بڑے شہروں بشمول لکھنو، حیدرآباد، پٹنہ اور دیگر حصوں میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔ اس لئے روہت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے 3 مئی بروز منگل کو عیدالفطر منائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے کو ہے۔ مسلمان شوال کے چاند دیکھنے کے لئے بے قرار تھے، تاکہ لوگ ایک ماہ روزہ رکھنے کے بعد عید کی خوشی مناسکیں۔ تاہم آج پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ اس لئے عیدالفطر 3 مئی کو منائی جائے گی۔ دہلی، لکھنو، حیدرآباد، بہار اور ملک کے دیگر حصوں میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔
پاکستان میں عید الفطرکل منائی جائے گی
بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی چاند نظر نہیں آیا
اسلام آباد: پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی، پاکستان میں عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل 30 واں روزہ ہوگا اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔پاکستان میں شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسی طرح بنگہ دیش اور سری لنکا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید الفطر منگل 3 مئی کو ہوگی۔