نئی دہلی : طبی خدمات کو تمام شعبوں میں اہم خدمت قرار دیتے ہوئے رائل کالندی ہاسپٹل کے ڈائرکٹر اور مشہور ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر ریحان شکیل اور کانگریسی لیڈرمحمد ہدایت اللہ جنٹل نے مشترکہ طور پر کہا کہ ہندوستان میں بیشتر اموات طبی ضرورت پوری نہ ہونے کی وجہ سے ہوجاتی ہیں۔یہ بات انہوں نے آج یہاں ہدایت اللہ جنٹل کے تعاون سے رائل کالندی ہاسپٹل میں منعقدہ مفت طبی کیمپ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ا س طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقادکی پورے ملک میں سخت ضرورت ہے ۔ اس سے ان لوگوں کواپنی بیماری کی تشخیص میں مدد ملے گی جو ڈاکٹروں کی فیس کے متحمل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس لئے ہم نے تمام طرح کے مریضوں کا خیال رکھتے ہوئے جنرل فزیشین،ارتھوپیڈیشین، گائنالوجسٹ، پیڈیاٹریشین، جنرل سرجن، فیزیوتھراپسٹ، ڈرماٹولوجسٹ اورڈائنٹسٹ وغیرہ کا اس کیمپ میں انتظام کیا ہے ۔ڈاکٹر ریحان شکیل اور محمد ہدایت اللہ جنٹل کہاکہ کورونا کے بعد بہت سے لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اس لئے ایسے میڈیکل کیمپ ان کی لوگوں کی طبی ضرورت پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس میڈیکل کیمپ میں ہم لوگوں نے جہاں بیمار مریضوں کی تشخیص کی وہیں کچھ بیماریوں جانچ مفت کی گئی ہے اور کئی طرح کی جانچ پر پچاس فیصد کی رعایت دی گئی۔ رائل کالندی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائرکٹر مبشر حسن نے کہاکہ اس طبی کیمپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دوائیں بھی مفت دی گئی ہیں اور اس کے علاوہ شوگر کی جانچ مفت کی گئی ہے اور بلڈ پریشر کی بھی جانچ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کی وجہ سے بہت دنوں سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا لیکن اب مستقبل تسلسل سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ میں مشہور بچوں کے ڈاکٹر ابصار عالم، ڈاکٹر اویس قریشی ہڈی، ڈاکٹر انکت گروور فریشین،ڈاکٹر تنویر بچوں کے معالج، ڈاکٹر ایمن ظفر ڈنٹسٹ، ڈاکٹر حسین جنرل فزیشین، ڈاکٹر فریدہ اقبال گائنی اور دیگر امراض کے ماہرین ڈاکٹر موجود تھے ۔