نئی دہلی : ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوںمیںکورونا کیسوں میںاضافہ ہوا ہے ۔ اب ملک میں3,397 ایکٹیو کورونا کیس پائے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 183 افراد کورونا کیسوں سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ کچھ افراد اس سے متاثر بھی ہیں۔ مرکزی وزارت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحیابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔ اب تک دو لہروں میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,891 پر برقرار ہے ۔ ملک میں کورونا سے شرح اموات 1.19 فیصد بتائی گئی ہے ۔