ملک کی جامعات میں ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن چیئر کا قیام : یو جی سی

   

نئی دہلی۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے چہارشنبہ کو بیان دیا کہ راجیہ سبھا کی جانب سے ملک کی ساری جامعات میں ڈائرکٹر ایس رادھا کرشنن چیر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یو جی سی نے جامعات کو تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ان پر مشہور و معروف ریسرچ اسکالرس، ماہر تعلیم کا تقرر کیا جائے گا جس کے ذمہ سیاسی نظام، جمہوری اداروں اور سماجی، معاشی چیالنجس پر تحقیق کرکے ان کو شائع کرنا ہے۔ اس اسکیم کو راجیہ سبھا نے راجیہ سبھا ریسرچ اینڈ اسٹیڈی اسکیم کے تحت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔