بہار اور مغربی بنگال میں زائد قیمت، مغربی ایشیاء جنگ کے باوجود گھریلو صارفین پر کوئی بوجھ نہیں
حیدرآباد ۔20۔ اپریل (سیاست نیوز) مغربی ایشیاء میں جنگ کی صورتحال نے ہندوستان میں گیاس کی قیمتوں اور سربراہی کو متاثر کیا ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھریلو اور تجار تی اغراض کے لئے سربراہ کی جانے والی گیاس کی قلت کے نتیجہ میں نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ حکومت نے گھریلو پکوان گیاس کی سربراہی کو موثر بنانے کے اقدامات کئے اور ایل پی جی سلینڈر کی ہندوستانی میں اوسط قیمت 955 روپئے درج کی گئی ہے۔ تجارتی اغراض کیلئے استعمال ہونے والی گیاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن گھریلو صارفین کو اضافہ سے استثنیٰ دیا گیا۔ ہندوستان کی بیشتر ریاستوں میں ایل پی جی گیاس کی قیمت پر سروے کیا گیا جس میں ہریانہ ، راجستھان ، گجرات، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا، کرناٹک اور کیرالا میں اوسط قیمت درج کی گئی۔ راجستھان میں ایل پی جی کی قیمت 916 روپئے درج کی گئی ہے جبکہ مہاراشٹرا میں 912 روپئے ، گجرات 920 روپئے ، مدھیہ پردیش 918 روپئے ، کرناٹک 916 روپئے اور کیرالا میں 922 روپئے درج کی گئی۔ تلنگانہ میں ایل پی جی کی اوسط قیمت 965 روپئے درج کی گئی ہے۔ اسی زمرہ کے تحت ہماچل میں 958 روپئے ، پنجاب 964 روپئے ، جموں و کشمیر 950 روپئے ، اترپردیش 950 روپئے ، دہلی 913 روپئے ، اتراکھنڈ 941 روپئے ، اڈیشہ 955 روپئے ، آندھراپردیش 930 روپئے اور ٹاملناڈو میں 929 روپئے قیمت درج کی گئی ۔ بہار اور مغربی بنگال میں علی الترتیب 996 اور 985 روپئے میں ایل پی جی سربراہ کی جارہی ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں ایل پی جی کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق شمالی اور جنوبی ریاستوں میں قیمتیں دیگر علاقوں کے بہ نسبت کم درج کی گئی ہیں۔1/k/m/b