211 ایکڑ اراضی مختص ، حکومت تلنگانہ سے احکامات کی اجرائی
حیدرآباد۔یکم۔نومبر۔(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے سمکا سارکا سنٹرل قبائیلی یونیورسٹی کے قیام کے لئے ضلع ملگ میں 211 ایکڑ26 گنٹہ اراضی کی تخصیص کے احکام جاری کردیئے ہیں۔ جی او ایم ایس 114 میں مرکزی حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم و فروغ انسانی وسائل کو یہ اراضی حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں ملگ ضلع میں موجود 10 کروڑ 58لاکھ 31ہزار 250روپئے مالیت کی اس اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے مرکزی جامعہ کے لئے اسے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سرکاری احکامات میں کہاگیا ہے کہ تقسیم آندھراپردیش ایکٹ 2014میں موجود شق کی بنیاد پر یہ اراضی حوالہ کی جائے گی۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ مال مسٹر نوین متل کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں حکومت کی منظوری کے بعد ضلع کلکٹر ملگ کو احکام جاری کرتے ہوئے اس اراضی کو حوالہ کرنے کی ہدایت دی جاچکی ہے۔3