ممبئی میں 6 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں: 3 ہلاک

   

ممبئی: ممبئی کے باندرہ میں جمعرات کی رات دیر گئے ایک کار حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی اور چھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔سبھی کو قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ باندرہ ورلی سی لنک سے 100 میٹر پہلے پیش آیا۔ جہاں ایک تیز رفتار کار وہاں کھڑی 6 گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ورلی سی لنک ٹول پلازہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹویوٹا انووا نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے بعد ایک بڑے سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت کم از کم تین افراد کی موت ہو گئی۔ممبئی زون 9 کے ڈی سی پی کرشناکانت اپادھیائے کے مطابق رات تقریباً 10.15 بجے ایک تیز رفتار انووا کار ورلی سے باندرہ کی طرف جارہی تھی۔جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش میں تیز رفتار کار سی لنک پر ٹول پلازہ سے 100 میٹر پہلے کھڑی دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔