ممبئی کے کرلا میں بس حادثہ ،7 ہلاک ، ڈرائیور گرفتار

   

ممبئی: گزشتہ شب مشرقی مضافات کے کرلاعلاقہ میں بس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ،42،دیگرزخمی ہوئے ہیں اور ڈرائیور کو مختلف دفعات کے تحت گرفتار کرکے 21 ڈسمبر تک پولیس تحویل میں دیدیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ کرلا (مغربی) کے ایس جی بروے مارگ پر پیر کی رات پیش آئے حادثہ میں 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔شہری میونسپل انتظامیہ کے تحت برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈر ٹیکنگ کے ذریعہ چلائی جانے والی بس نے کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والے راہ گیروں کو ٹکر ماری جس کے بعد ڈرائیور، جس کی شناخت سنجے مورے کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی افراد مختلف طبی سہولیات میں زیر علاج ہیں، بشمول بھابھا ہاسپٹل، سائن ہاسپٹل اور سیون ہلز ہاسپٹل، ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔ زخمیوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جو حادثہ کے وقت ڈیوٹی پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حالت مستحکم ہے ۔ (متعلقہ خبر اندرونی صفحہ پر)