مندر میں نماز ادا کرنے والے دو مسلمانو ں پر مقدمہ درج

,

   

لکھنو۔ مذکورہ اترپردیش پولیس نے دو اشخاص کے خلاف ایف ائی آر درج کی ہے جنپوں نے ماتھرا شہر کی ایک مندر میں نماز ادا کی تھی۔ فیصل خان اور چاند محمد نے نماز اد کی تھی جبکہ ان کے دودوست الوک رتن اورنیلش گپتا نے تصویریں لیں جو اب سوشیل میڈیاپر گشت کررہی ہیں۔ ساتھ ہی رتن او رنیلش پربھی ایف ائی آر درج کی گئی ہے

YouTube video

رپورٹس کے مطابق مذکورہ کیس مندر کے پجاری کانہا گوسوامی کی دونوں کے خلاف شکایت کے بعد درج کیاگیاہے۔ یہ چاروں دوست سائیکل پر مندر پہنچے تھے۔

یہ واقعہ نند گاؤں کے نند بابا مندر میں 29اکٹوبرکے روز12:30 بجے دوپہر میں پیش آیاتھا۔ اتوار کی رات مکیش گوسوامی‘ شیو ہاری گوسوامی اور کانہا کی شکایت پر اتوار کے روز مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ائی پی سی کی دفعات 153اے‘295اور505کے تحت ملزمین کے خلاف مقدمہ در ج کیاگیاہے۔ مذکورہ ایف ائی آر میں لکھا ہے کہ”ان کا یہ عمل ہندوکمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچایاہے۔

ہمیں تشویش ہے کہ ان تصویروں کا استعمال کسی غیرملکی فنڈنگ کے لئے تو نہیں کیاجائے گا۔ اس بات کی بھی جانچ کی جائے گی کہ یہ مذہبی نفرت پھیلانے کے لئے کیاجانے والا عمل تو نہیں ہے“