منی پور میں عسکریت پسندوں کا حملہ، پانچ فوجی زخمی

   

امپھال: منی پور کے ٹینگنوپال ضلع کے مورہ میں منگل کو مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان شدید زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کیلئے امپھال لے جایا گیا ہے ۔ یکم جنوری سے کوکی دہشت گرد آر پی جی، مارٹر اور اسنائپرز کا استعمال کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں منی پور پولیس کے ایک سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کو کوکی عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔