منی پور کے چھ علاقوں میں دوبارہ افسپا نافذ

   

نئی دہلی :مرکز ی حکومت نے مسلح افواج (خصوصی اختیارات) ایکٹ(افسپا) منی پور میں دوبارہ نافذ کردیا ہے، جس کے تحت منی پور کے چھ پولیس اسٹیشن کے علاقوں بشمول تشدد سے متاثرہ جریبام بھی شامل ہے جہاں سیکورٹی فورسز کو اپنی کارروائیاں انجام دینے میں سہولت کے لیے ایک علاقے کو ” شورش زدہ قرار دیا گیا ہے۔ایک نوٹیفکیشن میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ وہاں جاری نسلی تشدد کی وجہ سے مسلسل غیر مستحکم صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پچھلے دنوں منی پور کے ایک علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں 11کوکی کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔