منی پور: گولیوں سے چھلنی 2لاشیں برآمد

   

امپھال : جمعرات کی صبح تقریباً 7 بجے کم و بیش 100 مسلح افراد نے تیراکھونگ سانگبی میں جمع ہونا شروع کر دیا اور معالنگت گاؤںمیں داخل ہونے کی کوشش کی۔نسلی تشدد سے نبرد آزما منی پور میں گولیوں سے چھلنی دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مہلوکین میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔ یہ لاشیں مشرقی اور مغربی علاقوں میں ملی ہیں جنھیں دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ مہلوکین کو ہاتھ باندھ کر گولی ماری گئی ہے۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ایک شخص کی لاش دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اس کی عمر تقریباً 40 سال ہے اور ہاتھوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں پٹی بندھی ہوئی ہے، اس کے سر میں گولی ماری گئی ہے۔ یہ لاش منگل کی شب امپھال مشرق کے تیرین پوکپی علاقے سے برآمد کی گئی۔ مقامی لوگوں نے یہ لاش دیکھی اور پھر پولیس کو خبر دی۔ خاتون کی لاش سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ ان چار لوگوں میں سے ایک ہے جنھیں حال ہی میں امپھال مغرب کے کانگچپ علاقہ سے نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر جانچ شروع کر دی ہے۔اس درمیان تشدد متاثرہ منی پور کے بشنوپور اور چراچاندپور ضلع کی سرحد پر بسے ملنگٹ گاو?ں میں جمعرات صبح گولی باری ہونے کی خبر موصول ہو رہی ہے۔