مودی /5 اگست کو ایودھیا جائیں گے

   

نئی دہلی :اجودھیا میں رام مندر تعمیر کا بھومی پوجن پانچ اگست کو ہوگا جس میں وزیراعظم نریندرمودی کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے اشارے دئے گئے ہیں کہ وہ صبح 11 بجے ایودھیا پہنچیں گے اور ابھیجیت مہورت میں بھومی پوجن مکمل کرائیں گے ۔حالانکہ ابھی تک وزیراعظم کے ایودھیا کے پروگرام کی سرکاری طورپر اطلاع نہیں کی گئی ہے ۔