نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات میں گودھرا آتشزدگی کے واقعہ پر مبنی فلم ‘دی سابرمتی رپورٹ’ کی تعریف کی اور کہا کہ ‘سچ سامنے آ رہا ہے ۔مودی نے اپنے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا کہ بہت اچھا۔ یہ اچھی بات ہے کہ یہ سچ سامنے آ رہا ہے اور وہ بھی اس طرح کہ عام لوگ دیکھ سکیں۔ ایک جھوٹی کہانی صرف ایک محدود مدت تک چل سکتی ہے ۔ آخر کار، حقائق ہمیشہ سامنے آتے ہیں!یہ فلم 2002 میں سابرمتی ایکسپریس سے جڑے متنازعہ گجرات گودھرا ٹرین واقعہ اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے ۔فلم میں اداکار وکرانت میسی، راشی کھنہ اور ردھی ڈوگرا ہیں۔ یہ فلم جمعہ یعنی 15 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔یہ فلم 27 فروری 2002 کو گودھرا میں ٹرین میں آگ لگنے کے واقعے پر مبنی ہے ، جس میں ایودھیا سے واپس آنے والے 58 کار سیوکوں کی موت ہوگئی تھی۔دراصل، ایک ٹویٹ کے جواب میں مودی نے لکھاکہ یہ اچھی بات ہے کہ یہ سچ سامنے آ رہا ہے اور وہ بھی اس طرح کہ عام لوگ اسے دیکھ سکیں۔ جھوٹی داستان زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ آخر میں سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے ۔حال میں ریلیز ہوئی وکرانت میسی کی فلم ‘دی سابرمتی رپورٹ’ نے ایک بار پھر گودھرا واقعہ کو زیربحث لادیا ہے ۔ فلم میں گودھرا واقعہ میں سابرمتی ایکسپریس میں آتشزدگی اور اس میں مارے گئے معصوم لوگوں کی دردناک کہانی کو دکھایا گیا ہے ۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے حساس معاملے کی وجہ سے کافی چرچے ہوئے تھے ۔اب وزیر اعظم نے بھی اس فلم پر ردعمل دیا ہے ۔ ان کا یہ ٹویٹ وائرل ہوگیا۔ مودی کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کچھ لوگ مودی کے ٹویٹ کی حمایت تو کچھ مذمت کر رہے ہیں۔