مور چوری کرنے کے الزام میں ہجومی تشدد کا واقعہ اور ایک موت۔ ویڈیو

,

   

نیومیچ(مدھیہ پردیش)۔ہفتہ کے روز یہاں لاسوڈیاگاؤں میں مور چوری کرنے کے الزام میں ایک دیہات کے ایک گروپ نے بری طرح پیٹا اور اس کی جان لے لی۔

اے اے سی پی آر کے مشرا نے کہاکہ ”واقعہ لاسوریہ گاؤں کی ہے۔ہیرالال اپنے تین دستوں کے ساتھ وہاں سے مور چورا کرلے گیا۔

گاؤں والوں نے اس کو پکڑ لیا اور لگ بھگ نو دس گاؤں والوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔

YouTube video

ہیرالال واقعہ میں شدید طور پر زخمی ہوگیا“۔مشرا نے کہاکہ ”واقعہ کی جانکاری ملنے کے فوری بعد پولیس اسٹیشن ہاوز افیسر (ایس ایچ او)مقام واقعہ پر پہنچے اور اس کو دور لے گئے۔ زخموں کی وجہہ سے ہیرالال اسپتال میں جانبر نہ ہوسکا“۔

ملزمین کے خلاف ائی پی سی اور ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے اور ایف ائی آر میں نامزد تمام ملزمین کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

مشرا نے کہاکہ گاؤں میں شانتی ہے۔ ہم دونوں فریقین پر نظر رکھے ہوئے‘ حالات پوری طرح قابو میں ہیں۔