نالندہ: بہار میں ضلع نالندہ کے راہوئی تھانہ علاقہ کے سوسنڈی پنچایت میں مورتی وسرجن کرنے کے دوران پانچ لڑکیاں تالاب میں ڈوب گئیں جن میں سے دو بہنوں کی موت ہو گئی اور تین بچیوں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ پولس ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ راہوئی کی سوسنڈی پنچایت میں تیج کے تہوار کے موقع پر پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں گاؤں کی لڑکیاں مورتی وسرجن کرنے ڈومینیا کھنڈہ گئی تھیں۔ مورتی وسرجن کے دوران تالاب میں پانی گہرا تھا۔